لینز لگاتے وقت کونسی احتیاطی تدابیر  ضروری ہیں؟ انتہائی اہم معلومات  

21 Mar, 2022 | 07:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کنٹیکٹ لینز استعمال کرنیوالےافراد اکثرو بیشتر بہت سی غلطیاں کر جاتے ہیں جو نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

آنکھوں کے قطروں کا باقاعدگی سے استعمال آنکھوں کو خشک ہونے سے  بچاتا ہے اور مصنوعی آنسوؤں کا کردار ادا کرتا ہے۔ خشک آنکھوں والے مریضوں میں آنسوؤں کی کم مقدار تکلیف پیدا کرتی ہے جبکہ انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نہاتے وقت لینز نہیں لگاناوگرنہ آنکھیں خطرناک حد تک متاثر ہو سکتی ہیں، لینز سمیت نہانے سے آنکھوں میں جلن اور دھندلے پن کی شکایت عام ہے، پانی میں موجود بیکٹیریا سے پہلے لینز اور پھر لینز سے آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔

سونے سے پہلے لینز اتار دیں، اگر لینز آنکھوں سے نہ ہٹائے جائیں تو قدرتی آنسو کی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق اگر آپ سوتے وقت لینز نہ ہٹانے کی صورت میں بیرونی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ نیند کے وقت آنکھوں میں کم آکسیجن داخل ہوتی ہے۔ 

ہاتھوں کو صابن سے دھوئے بغیر لینز پکڑنے اور پہننے سے پیتھوجینز آنکھوں میں داخل ہو جانے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، جس سے انفیکشن ہو سکتا ہے، تاہم دھونے کے بعد ہاتھ خشک ضرور کریں۔

مزیدخبریں