شاہدرہ،بینکوں سے کیش لینے والے غیر محفوظ ، چند منٹو ں میں دو ڈاکے

21 Mar, 2022 | 06:14 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک) شہر میں بینکوں سے کیش لینے والے غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ،رواں سال میں ابتک 50 سے زائد افراد کو بینک سے کیش نکلوانے کے بعد لوٹ لیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پولیس بینکوں سے پیسے لے کر نکلنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ،شاہدرہ میں بھی آج ڈاکووں نے شہریوں کو لوٹ لیا، قاضی پارک کا رہائشی فرخان میزان سے پیسے لے کر گھر کا رہا تھا ،دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے فرخان سے ساڑھے اٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے ۔

شاہدرہ ہی کے علاقے میں ایک اور واقعے میں بینک سے پیسے لے کر نکلنے والا ایک اور تاجر بھی لٹ گیا ،پراپرٹی کا کام کرنے والا تاجر الائیڈ بینک کالا خطائی روڈ سے 9 لاکھ 75 ہزار روپے لے کر جا رہا تھا۔

حاجی کوٹ کے پاس پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،ڈاکو نو لاکھ 75ہزار روپے کا بیگ لے کر فرار  ہو گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

مزیدخبریں