لاہوریوں کیلئے بری خبر، رمضان سے قبل لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہونے کا خدشہ

21 Mar, 2022 | 04:54 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی  شہر میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا، لیسکو کی ڈیمانڈ 3600 میگاواٹ تک جا پہنچی۔

این پی سی سی کی جانب سے کمپنی کو فراہمی 3500 میگاواٹ ہے،گھریلو اور کمرشل صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال میں اضافہ ہو گیا،آئندہ چند روز میں بجلی کی ڈیمانڈ 4000 میگاواٹ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق 4000 میگاواٹ تک طلب جانے پر لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کی جائیگی، وزارت پاور ڈویژن کی منظوری سے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔

مزیدخبریں