ویب ڈیسک: چھ ارب ڈالر ک بجٹ پیش کرنیوالا سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اوبر ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوگیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خالد پائندہ اس وقت ایک شفٹ میں چھ گھنٹے گاڑی چلا کر 150 ڈالر کما رہے انہوں نے اخبار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر اگلے دو دنوں میں انہوں نے 50 ٹرپس مکمل کرلئے تو 95 ڈالرز کا بونس ملے گا۔
40 سالہ خالد پائندہ نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے موقع فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں ۔طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے سے ایک ہفتہ قبل پائندہ نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ اشرف غنی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ اورخالد پائندہ اس خوف سے کہ صدر انہیں گرفتار کر لیں گے، امریکاچلے گئے تھے۔
افغانستان کے سابق وزیر خزانہ امریکہ میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے
21 Mar, 2022 | 04:52 PM