ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کے سابق وزیر خزانہ امریکہ میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

افغانستان کے سابق وزیر خزانہ امریکہ میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چھ ارب ڈالر ک بجٹ پیش کرنیوالا سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ  امریکا میں  اوبر  ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوگیا۔ 
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  خالد پائندہ اس وقت ایک شفٹ میں چھ گھنٹے گاڑی چلا کر 150 ڈالر کما رہے  انہوں نے اخبار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ   اگر اگلے دو دنوں میں انہوں نے  50 ٹرپس مکمل  کرلئے تو 95 ڈالرز کا بونس ملے گا۔
40 سالہ خالد پائندہ نے  کہا کہ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت  کے لئے موقع فراہم کرنے  پر شکر گزار ہیں ۔طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے سے ایک ہفتہ قبل پائندہ نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ اشرف غنی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ اورخالد پائندہ اس خوف سے کہ صدر انہیں گرفتار کر لیں گے، امریکاچلے گئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر