و یب ڈیسک : تیونس کے دارالحکومت میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد زخمی ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچا دیا ہلاکتوں کا خدشہ ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں کو جانے والی دونوں ٹرینیں بروقت کانٹا نہ بدلے جانے پر آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حکام نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ کہ واقعہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے یا تخریب کاری اس کی وجہ بنی۔ ٹرینیں ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے و ائرل ہوگئی۔
إصابة 95 شخصا على الأقل في اصطدام قطارين في العاصمة التونسية#إرم_نيوز #تونس #سوسة #Tunisie pic.twitter.com/DJiGiFuNoC
— إرم نيوز (@EremNews) March 21, 2022