درندوں کی نرس کیساتھ اجتماعی زیادتی، نیم برہنہ حالت میں سڑک پر چھوڑ کرفرار

21 Mar, 2022 | 03:36 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: میانوالی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)  ہسپتال کی نرس کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق خاتون نرس ہسپتال روڈ پر زخمی حالت میں ملی تھی،پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نرس سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، واقعےکے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

 پولیس کے مطابق نرس شوہر سے جھگڑے کے باعث کچھ ماہ سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی،نرس کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں