ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 سال کا انتظار ختم ،پاکستان کی ویمنز ورلڈ کپ میں بڑی کامیابی

13 سال کا انتظار ختم ،پاکستان کی ویمنز ورلڈ کپ میں بڑی کامیابی
کیپشن: Pak Women Win Match After 13 Years
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کا ویمنز ورلڈ کپ میں جیت کے لیے 13 سال کا طویل انتظار ختم ہو گیا، پاکستانی ٹیم نے ہیملٹن کے سیڈن پارک میں بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 20 اوورز میں 90 رنز کا ہدف ملا،  پاکستان کی ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی صرف 3 بیٹرز ڈبل فگرز اننگز کھیل سکیں۔ ڈیانڈرا ڈوٹن نے 27 رنز بنائے جب کہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 18 رنز بنائے۔ ایفی فلیچر 12 رنز بنا سکیں۔

پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے 4 اوورز میں 10 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نشرح سندھو، فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی طرف سے اوپنر منیبہ علی 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف کے 20 اور عمیمہ سہیل کے 22 رنز بنائے۔