نیٹ فلیکس''ٹیکن اینمی '' سیریز جاری کرے گا

21 Mar, 2022 | 02:08 PM

   ویب ڈیسک : نیٹ فلیکس  ''ٹیکن اینمی '' سیریز جاری کر رہا ہے، پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔

 ٹیکن سیریز کا  ایک کردار جن کازاما  اپنا بدلہ لینے کے لئے رخ کرے گا  کنگ آف آئرن فسٹ ٹورنامنٹ  کی جانب جہاں اس کے مقابلے ہوں گے خونخوار اور کراٹے چیمپئنز کے ساتھ۔۔

 نیٹ فلیکس 2022 کے آخر تک '' بلڈ لائن '' کے نام سے اینمی سیریرزکو ریلیز  کرے گا۔  یادرہے 90 کی دہائی کے آخر میں ''ٹیکن'' 50 ملین کاپیوں کے ساتھ فروخت ہونے والی بہترین سیریز تھی ۔ یادرہے نیٹ فلکس اسکاٹ پیلگریم اور ٹرمینیٹر سیریز کے اینیمی  سیریز پربھی کام شروع کرچکا ہے۔

 ممکنہ طور پر ''ٹیکن بلڈ لائن''  سیریز میں  کارپوریشن اور ٹورنامنٹ کو چلانے والے مشیما خاندان کی  اقتدار کے لئے جدوجہد، اور مافوق الفطرت طاقتیں شامل  ہوں گی ۔ 

کریکٹر جان کازاما نے  اپنی والدہ سے کم عمری میں سیلف ڈیفنس کے لئے مارشل آرٹس سیکھے اور اچانک نمودار ہونے والی ولن شیطانی طاقت نے اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل کررکھ دیا

انتقام کی راہ پر چلتے ہوئے جن کازاما کنگ پف آئرن فسٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہوجاتا ہے ۔

مزیدخبریں