عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اضافہ ,پاکستان پرکیااثرپڑے گا؟

21 Mar, 2022 | 02:06 PM

ویب ڈیسک:سعودی ریفائنری کی پیداوار متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت3 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  کروڈ  فیوچر  3.6 فیصد بڑھ کر 108.3  ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد یورپی یونین ممالک روسی تیل پر عائد پابندی  پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

مزیدخبریں