ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی

برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی
کیپشن: Youngest Grandmother
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معاشرے میں عموماً نانیوں اور دادیوں کی عمر 60 سال سے زیادہ دیکھی جاتی ہےلیکن کم عمری میں نانی بن جاناتھوڑا حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میں ایک 30 سالہ لڑکی نانی بن گئی۔ 30 سالہ کیلی ہیلے کی 14 سال بیٹی نے 2018 میں ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ کیلی ہیلےکا نام اب برطانیہ کی سب سے کم عمر نانی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

چھوٹی عمر میں نانی بننے کے حوالے سے کیلی نے کہا کہ جب 2018 میں مجھے علم ہوا کہ میری بیٹی بھی ماں بننے والی ہے تو یہ میرے لیے مختلف انداز کا تجربہ تھا۔

میرا خیال تھا کہ اس عمر میں میرا نانی بننا غلط ہے لیکن میرے دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں۔مغربی لندن میں رہنے والی کیلی اب 33 سال کی ہیں جب کہ ان کی بیٹی 17 اور نواسا 3 سال کا ہے۔