ویب ڈیسک:ڈالر کی اونچی اڑان جاری ،پاکستانی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 181 روپے 35 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ہر منٹ کے ساتھ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 78 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 180 روپے 57 پیسےکا ہوگیا تھا۔
جبکہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے جبکہ تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی روپے پر پریشر بڑھ گیا۔
معاشی ماہرین نے بتایا کہ دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 2 روپے 87 پیسے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے اور یہ عالمی مارکیٹ میں درآمدی اجناس کی قیمت میں اضافے کا بھی اثرات ہیں۔