ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ تیز،مزیدپابندیاں عائد

 کورونا ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ تیز،مزیدپابندیاں عائد
کیپشن: China Lock Down Due To Corona Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چین میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے حملوں میں مزیدتیزی آگئی۔ وبا پر قابو پانےکیلئے ملک کے شمال مشرقی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چین میں چار ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو تہائی کا تعلق جیلین صوبے سے ہے جس کی سرحد روس اور شمالی کوریا سے ملتی ہے۔حکام کے مطابق جیلین صوبے کے دوسرے بڑے شہر جیلین کی 45 لاکھ آبادی پر آج رات سے تین روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

جیلین صوبے کے دارالخلافہ چینگ چُن میں 11 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ 90 لاکھ شہریوں کو ہر دو روز کے بعد ایک مرتبہ اشیاء خور و نوش کی خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔

تاہم ٹیکنالوجی کا حب کہلانے والے شہر شینزن میں پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے جس کی تقریباً پونے دو کروڑ آبادی پر ایک ہفتہ پہلے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ شہر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ اور انتظامی و کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی جبکہ غیر ضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے۔