ویب ڈیسک:ملک کے مختلف شہروں میں رواں ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 368 روپے سے بڑھ کر 378 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ دکانداروں نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار پولٹری فارمرز کو قرار دے دیا۔
ذرائع کابلاغ کے مطابق مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو کے قریب میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔دوسری جانب فارمی انڈے کی قیمت 124 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔
اُدھر کراچی میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی اور مچھلی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہواہےاور مرغی کے گوشت قیمیت 500 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔