ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا

آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا
کیپشن: Apple Phone New Update Users Face Hurdle
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایپل کمپنی کی جانب سےآئی فون میں ہونے والی نئی اپ ڈیٹ  سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے اس اپ ڈیٹ میں ایموجیز، بگ فکسز کے ساتھ ساتھ ایک منفرد فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس ماسک کے ساتھ بھی فیس آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے فون کو ان لاک کر سکتے ہیں تاہم آئی اوایس 15.4 اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے والے صارفین کی جانب سے اس حوالے سے بہت سی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔

اسمارٹ فون کے حوالے سے خبریں دینے والی جی ایس ایم ارینا، فون ارینا، ٹوئٹراورریڈ ٹ پرصارفین نئی اپ ڈیٹ کے حوالے سے متعدد شکایتیں پوسٹ کررہے ہیں۔

زیادہ ترافراد کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ استعمال کرنے کے بعد ان کے آئی فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہورہی ہے۔

ٹوئٹرپرپوسٹ ہونے والی ٹوئٹس میں بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ سے متاثر ہونے والے ماڈل میں آئی فون 13 پرومیکس سرفہرست ہے۔

جن استعمال کنندگان کی بیٹری اپ ڈیٹ سے پہلے 12 گھنٹے چلتی تھی وہی موبائل اسی استعمال پربہ مشکل 7 سے 8 گھنٹے کا بیک اپ دے رہا ہے۔