ویب ڈیسک :بھارت میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بس حملے کے نتیجے میں کچھ کھلاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آرہی اور نہ ہی کھلاڑیوں کی شناخت سامنے آسکی ہے کہ اس وقت بس میں کون کون سے ملکی یا غیر ملکی کھلاڑی موجود تھے۔
ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 5 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ کچھ حملہ آور فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں تاہم کل کتنے حملہ آوروں نے بس کو نشانہ بنایا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب مودی سرکار آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر حملے کی خبر کو دبانے کی کوشش کرہی رہی ہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد متاثر نہ ہوسکے لیکن کچھ ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔