ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ نے چھوٹے بیٹےکی پرورش کس کے سپرد کردی ؟

شاہ رخ نے چھوٹے بیٹےکی پرورش کس کے سپرد کردی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں میں منفرد اداکاری نے ان کی پہچان کو مزید تقویت دی،کنگ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان  نے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اب چھوٹے بیٹے کی پرورش کے فرائض بانٹ لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار اور کنک خان کے نام سے اپنی پہچان بنانے والے شاہ رخ خان نے کئی سپر ہیٹ فلمیں کیں اور بالی ووڈ میں اپنا ایک ایگ مقام بنایا، اس کامیابی کی بنا پر انہیں کنک خان کا لقب بھی ملا اور بےشمار ایوارڈبھی حاصل کئے،گھریلو زندگی اور چھوٹے بیٹے ابرام کی پروارش کے بارے اداکار شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان نے فرائض آپس میں بانٹ لیے ہیں۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  آریان اور سوہانہ تو بڑے ہوگئے ہیں اور اب وہ اپنے سکول اور کالج کی چیزیں خود دیکھتے ہیں۔گوری خان کا کہناتھا کہ چھوٹے بیٹے ابرام خان کے دیکھ بھال میں میرے شوہر کافی مدد کرتے ہیں، شاہ رخ نے والدین کے فرائض نبھانے کے لئے کچھ ذمہ داریاں بانٹ لی ہیں۔اس کی وجہ سے مجھے اپنے کاموں میں کافی آسانی ہوگئی ہے، میرا خاندان میری بہت مدد کرتا ہے اور یہی میری طاقت ہے۔

واضح رہے ان کے تین بچے ہیں ، بچوں میں بڑے بیٹے کا نام آریان،دوسرے نمبر پربیٹی سوہانہ اور آخر میں ابرام خان ہے، پہلے دو بچوں کے معاملے ایسا نہیں ہوا تھا جو اب ابرام کی پرورش کے لئے ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer