وزیراعظم کی حالت کیسی؟ نئی تصویر سامنے آگئی

21 Mar, 2021 | 04:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر انہوں سیاسی سرگرمیوں میں کمی کردی،سیاسی وسماجی حلقوں کے لوگ ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں، وزیراعظم کی کورونا کے بعد نئی تصویر وائرل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں، وزیراعظم نے اپنی نئی تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، تصویر میں دیکھا جاسکتا کہ وزیراعظم عمران خان کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اورچہرہ ایک طرف کیاہوا ہے جبکہ سفید لباس زیب تن کیاہوا ہے، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ان کا کہناتھا کہ ’میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے تصدیق کی۔ ٹویٹ میں زلفی بخاری نےوزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا، ان کاکہناتھا کہ اللہ پاک وزیر اعظم اور خاتون اول کا جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے بارے یہ خبر میڈیا پر سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے،   وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے،   وزیراعظم عمران خان  اپنے تمام امور  اور میٹنگز گھر سے ویڈیو کال پرکام جاری رکھیں گے۔

 رہنما ق لیگ و رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے ٹویٹرپرٹویٹ کیا، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں ،قوم کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں،وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔

مزیدخبریں