کاہنہ؛ ایک اور جعلی پولیس مقابلہ سامنے آگیا

21 Mar, 2021 | 03:28 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: کاہنہ میں ہونےوالے جعلی پولیس مقابلےکا معاملہ، پولیس ریکارڈنے پولیس کےجعلی مقابلےکو مزید مشکوک بنا دیا۔

شہری کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اورپولیس مقابلےمیں ساڑھےتین گھنٹےکافرق نکلا ،ایف آئی آر کے مطابق کاہنہ کےسبزی فروش ارشدسےڈکیتی کےواردات 3:15 پرہوئی جبکہ مقدمےکےمتن کے مطابق پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 6:45پرہوا۔

  پولیس نے واردات کےبعدفرارہوتےڈاکوؤں سےمقابلےکادعوی کیاتھا،  ڈاکوؤں کے قبضے سےارشدکاپرس اورشناختی کارڈبھی برآمدہوا تھا، واردات کےمدعی مقدمہ ارشدنے چارمیں سےدوڈاکوؤں کاحلیہ لکھوایا، پولیس مقابلے کےمقدمےمیں بھی صرف دوڈاکوؤں کےحلیہ جات درج ہیں۔

خیال رہے کہ کاہنہ میں گذشتہ ہفتےپولیس نے جعلی مقابلےمیں دوڈاکوؤں مارے تھے،  دونوں مبینہ ڈاکوؤں کوزندہ پکڑنےکےبعدفائرنگ کرکےمارا کیاگیاتھا۔  مقابلےکی موبائل فوٹیج منظرعام آگئیں تھی، جس کے بعد  آئی جی پنجاب انعام غنی نے جعلی مقابلے سےمتعلق تحقیقات کاحکم دے رکھاہے،  ڈی آئی جی انسپکشن اینڈاکاؤنٹی بیلیٹی یوسف ملک جعلی مقابلے کی انکوائری کررہےہیں۔

مزیدخبریں