سٹی42: فوادچودھری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی آگئی، اپنے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ ”میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیاہے “ ۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان کاکہناتھا کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کورونا کا ٹیسٹ کرایا،الحمدللہ ایک بار پھر نتیجہ منفی ہے، فوادچودھری کاکہناتھا کہ خداسب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کرونا کا ٹیسٹ کروایا ، الحمدللہ ایک بار پھر نتیجہ منفی ہے ، خدا سب کو اپنی حفاظت میں رکھے #coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2021
واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی۔ ٹویٹ میں زلفی بخاری نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، ان کاکہناتھا کہ اللہ پاک وزیر اعظم اور خاتون اول کا جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اقدامات جاری ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ عوام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ کیا گیا۔