بجلی کے بعد مہنگائی کانیا جھٹکا لگانے کی تیاری 

21 Mar, 2021 | 02:42 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:عوام کو بجلی کے بعدمہنگائی کانیا جھٹکا لگانے کی تیاری ، سوئی کمپنیوں نے اوگرا سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، کمپنیوں کی جانب سے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد اب گیس بھی مہنگی ہو گی، سوئی کمپنیوں نے اوگرا سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کی طرف سے گیس کی قیمت میں 857روپے40پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے، سوئی سدرن نے 109روپے 78پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا۔ 
سوئی ناردرن نے مجموعی طور پر 325ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ظاہر کیا ہے۔ سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی ایل این جی مد میں 27ارب 94کروڑ روپے اضافہ مانگا ہے ۔ سوئی سدرن نے 16ارب 71کروڑ روپے ایل این جی سروس کی مد میں مانگے ہیں۔ متاترہ عوام اور صارفین ان درخواستوں سے متعلق چودہ روز میں اپنی رائے اوگرا کو جمع کرا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں