127 دن دھرنا دے کر عمران خان کا ریکارڈ توڑیں گے، رانا ثنااللہ

21 Mar, 2021 | 01:31 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی،لانگ مارچ ضرور ہوگا،استعفوں کے ساتھ ہوتا ہے یا اس کے بغیر فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کو کورونا ہوگیا ہے کیا کہیں جس پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں نہ کورونا کو۔
  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اناثنااللہ خان جاتی امراء پہنچ گئے،  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اس تحریک کو دس پارٹیاں چلائیں نو چلائیں یا تین چلائی یہ کامیاب ہوگی، یہ لڑائی حق و سچ کی ہے اس لئے یہ ضرور کامیاب ہوگی۔

یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کےلئے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے، جو ٹیم سینیٹر زکو ووٹنگ کےلئے گائیڈ کررہی تھی نام پر بھی مہر لگا دیں اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہئیے، یہ غلطی ہے یا سازش ہے پیپلزپارٹی تحقیقات کروائے یہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے لئے بہتر ہوگا، میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔

صحافی نےسوال کیا کہ عمران خان کو کورونا ہوگیا جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ ہی کورونا کو ،عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹکیلیاں ختم ہونے والی ہیں۔ اگر میری ذاتی رائے لی جائے تو دھرنا ایک سو چھبیس دن کا ریکارڈ توڑ کر ایک سو ستائیس دن ہونا چاہئے،  زرداری کی میٹنگ کی خبر جس نےدی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا۔

  انشااللہ لانگ مارچ ضرور ہوگا ان کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا۔لانگ مارچ استعفوں کے ساتھ ہوتاہے یا اس کے بغیر پی ڈی ایم اس کا فیصلہ کرے گی،  لانگ مارچ عیدکے بعد تک ملتوی ہوا اس کو ختم نہیں کیاگیا، مولانا فضل الرحمن نے کہاتھا کہ ن لیگ اور مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں،  پچھلے دنوں فضل الرحمُن کی زرداری اور نوازشریف سے بات ہوئی جس میں سے وہ درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں