ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی کنارے نیا شہر بسانے کا منصوبہ، متاثرین کو سپیشل پیکج ملے گا

راوی کنارے نیا شہر بسانے کا منصوبہ، متاثرین کو سپیشل پیکج ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد، قذافی بٹ) راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے متاثرین کے تحفظات کو وزیراعظم عمران خان نے بھی تسلیم کرلیا، ریور راوی منصوبے کے متاثرین کواراضی کے متبادل سپیشل پیکج دینے کا فیصلہ، سپیشل پیکج تین کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متاثرین کو سپیشل پیکج دینے کی منظوری دیدی، متاثرین کو اراضی کے متبادل پلاٹ اور فصلوں کے نقصان کا معاوضہ ملے گا، سپیشل پیکج کے تحت متاثرین کوطے شدہ معاوضہ بھی وصول کرنا ہوگا، سپیشل پیکج پر عمل درآمد کے بعد متاثرین کی اراضی کے ریٹ کا معاملہ حل ہوگا متاثرین کی اراضی کے ریٹس کا معاملہ ہر میٹنگ میں زیر بحث رہا، سپیشل پیکج کے نفاذ پر متاثرین کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔

ریور راوی اتھارٹی نے منصوبہ کے لاہور اور شیخوپورہ کی 39 ہزار 623 کنال اراضی ایکوائر کی ہے، ابتدائی طور پر کینال چینل اور زون تھری سیفائر بے کے لیے اراضی ایکوائر کی گئی، ایکوائر کی گئی اراضی کے ریٹس 2 لاکھ 30 ہزار فی ایکڑ پر متاثرین سراپا احتجاج تھے۔

علاوہ ازیں چیئرمین راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنا استعفے کی کاپی وزیراعظم کو بھی بھجوا دی، چیئرمین روڈا راشد عزیر نے استعفیٰ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین روڈا راشد عزیز کی تنخواہ بند کرکے ان کا عہدہ اعزازی بنا دیا گیا تھا، انہیں روڈا کا عبوری چیف ایگزیکٹو بھی لگایا گیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور چیئرمین روڈا بیوروکریسی کے افسروں کا ان کیساتھ رویہ درست نہ تھا، جس پر پراجیکٹ میں شامل اہم شخصیات کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ادھر چیئرمین روڈا راشد عزیز نے اپنے استعفیٰ کی وجوہات کو ذاتی قرار دیا، انہوں نے اپنے استعفے میں بطور چیئرمین روڈا کام کرنے کو مثبت تجربہ قرار دیتے ہوئے استعفے کی منظوری کے لئے3 ماہ کا نوٹس پیریڈ دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer