"یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا سے لڑنے کا ہے"

21 Mar, 2020 | 09:51 PM

Read more!

( علی رضا ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا سے لڑنے کا ہے، وزیراعظم دل بڑا کرتے ہوئے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس فوری طور پر طلب کریں۔

خواجہ برادران کی جیل سے رہائی کے بعد ملاقات کرنے اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا رہا۔ سنئیر لیگی رہنما جاوید ہاشمی، اسپیکرآزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں خواجہ برادران سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات اور رہائی پر مبارکباد دی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وائرس سے لڑنے کا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عملاً خواجہ برادران کو کلین چٹ دی ہے۔ احتساب سے کسی کو انکار نہیں لیکن اس کو سیاسی انتقام نہ بنایا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی ٹیلی فون پر خواجہ برادران کو مبارکباد دی۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر بات کی۔ انھوں نے کہا آپ مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں، جھوٹے الزام پر آپ نے بڑے صبر وااستقامت سے جیل کاٹی۔

مزیدخبریں