ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر قائم

سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چوہدری) کورونا کی علامات والے مریض کاؤنٹر پر رجوع کریں گے،مشتبہ مریضوں کیلئے پرائیویٹ رومز پر مشتمل قرنطینہ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ،تصدیق شدہ مریضوں کیلئےسات بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو بھی تیار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر پر ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہوگا جو مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کرے گا، کورونا کے مشتبہ مریضوں کو زیر علاج رکھنے کیلئے پرائیویٹ رومز پر مشتمل قرنطینہ بلاک بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔ کورونا کے کنفرم مریضوں کیلئے الگ وارڈ اور 7 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو (High Dependency Unit)بھی بنایا گیا ہے۔ سروسز ہسپتال کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر احمد ندیم نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں اب تک 70 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں لیکن کسی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہااس وقت بھی تین مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer