(راؤ دلشاد) کورونا وائرس کے خدشے کےپیش نظرشاپنگ مالز اور تفریح گاہیں بند لیکن اتوار بازار کھلےرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ مالز بند کیے جارہے ماڈل بازار اور اتوار بازاروں کو بند نہیں کیا جارہاہے اتوار بازاروں میں سبزیاں اور پھل دستیاب ہوں گے۔ اتوار بازاروں سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ باقی اسٹالز نہیں لگیں گے، اتوار بازاروں میں اشیاء خورونوش کے ہی اسٹالز ہوں گےتاہم کپڑے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز نہیں لگیں گےکیونکہ دفعہ 144 کے نفازکے نوٹیفکیشن میں بھی ماڈل بازار اور اتوار بازار کھلے رکھنے کا ذکر ہے۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کے فیصلوں کے مطابق آج رات نو بجے سے مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے جبکہ دودھ، دہی کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریز، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ اس طرح ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔