کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند

21 Mar, 2020 | 07:42 PM

Read more!

( سعید احمد سعید ) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملک بھرکے تمام ایئرپورٹس پردو ہفتوں کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، 4 اپریل تک بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا گیا۔

سی اے اے کی جانب سےجاری کردہ نوٹم کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے ہوگا۔ بندش کے حوالے سے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ پابندی کے دوران کوئی کمرشل، چارٹرڈ یا پرائیویٹ طیارہ پاکستانی ایئرپورٹس پر نہیں اتر سکے گا۔ صرف سفارتی یا خصوصی کارگو طیارے ہی پاکستان میں آسکیں گے، سفارتی اور کارگو طیاروں کےعملے کو اس دوران سخت اسکریننگ کےعمل سے گزرنا ہوگا۔

پروازوں کےعملے کو محکمہ صحت کی ہدایات پر آئسولیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر آج رات آٹھ بجے سے چار اپریل تک پابندی ہوگی جبکہ اندرون ملک فضائی آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے اپنی تمام بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا، پی آئی اے کی جانب سے 22 مارچ سے 28 مارچ تک آپریشن بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں