( سٹی 42 ) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا وطن واپسی کا فیصلہ ،قائد حزب اختلاف چار مہینےبعد اسلام آباد آج رات پہنچیں گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، شہبازشریف لندن سے پی آئی اے 786 کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے میاں شہبازشریف پاکستان آرہے ہیں۔
دوسری جانب لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ملکی حالات کو دیکھ کر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان اور عوام کی خاطر شہبازشریف آرہے ہیں۔
ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب شہبازشریف آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر شہبازشریف نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب میاں نواز شریف کی سرجری اگلے ہفتے ہونا طے تھی، شہباز شریف نے فیصلہ کیا قوم میں انکی موجودگی زیادہ ضروری ہے۔ شہباز شریف کورونا سے قوم کو بچانے اور دیگر کوششوں میں کردار ادا کرینگے۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہوئے ہیں، لیگی رہنما اسحاق ڈار اور انکی ساری فیملی بھی لندن میں موجود ہیں۔ ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹیلیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف کو لندن گئے 124 دن گزر چکے ہیں۔