سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری

21 Mar, 2020 | 06:21 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سال دو ہزار چودہ اور پندرہ میں بھرتی ایس ایس ای اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا،  پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ایس ایس ای اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔
لاہور میں تعینات سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سال دو ہزار چودہ اور پندرہ میں بھرتی ایس ایس ای کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی ای او سکینڈری نے ایس ایس ای اساتذہ کی تفصیلات مانگ لی۔ مراسلہ میں سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سال دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھرتی ایس ایس ای اساتذہ کی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں تاکہ ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جاسکے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سینکڑوں ایس ایس ای اساتذہ کا کنٹریکٹ مارچ میں ختم ہوجانا ہے، ایس ایس ای اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

مزیدخبریں