(فہد علی) رائیونڈ انویسٹیگیشن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے پانچ ملزمان گرفتارکر لیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نےمخبر کی نشاندہی پر چھاپہ مارکر گینگ کا سرغنہ نوید عرف نیدوسمیت عاکف مجید،اشفاق،شاہد،انور اور اشرف کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے31 لاکھ پچاس ہزار نقدی،ایک کار،دو موٹر سائیکلیں، پانچ موبائل فونز اور سات پسٹل برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہربھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرتےتھے، ملزمان کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان کے قبضے سے31 لاکھ نقدی سمیت چوری شدہ مال برآمد کرلیا گیا۔