دکانداروں نے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دیں

21 Mar, 2020 | 04:20 PM

M .SAJID .KHAN

(وسیم احمد) اعظم گارڈن میں دفعہ 144 کی سرعام خلاف ورزی جاری،سپورٹس گراؤنڈ میں بازار لگانے پرسوسائٹی مینجمنٹ خاموش جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اعظم گارڈن کے علاقہ میں دفعہ 144 کی ہفتہ بازارلگا کرعائد پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئیں،ملتان روڈ پر اعظم گارڈن سوسائٹی میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئےسپورٹس گراؤنڈ میں ہفتہ بازار لگایا گیا،دکانداروں کا کہنا ہےکہ اگر کام نہ کریں تو اپنے بچوں کی روٹی کا بندو بست کہاں سے کریں،سوسائٹی مینمجنٹ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی جبکہ علاقہ مکین حیران ہیں،دکانداروں کا یہ ہی کہناتھا کہ کام بند کردیا تونوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی۔
شہریوں کا اپنے خیالات میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کا واحد حل سماجی دوری ہے،سپورٹس گراؤنڈ میں بازار لگانے پرسوسائٹی مینجمنٹ خاموش جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔

مزیدخبریں