کورونا وائرس کا پنجاب کے بجٹ پر بھی وار

21 Mar, 2020 | 04:11 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : کورونا وائرس کا پنجاب کے بجٹ پر بھی وار،بجٹ کی تیاری موخر کردی گئی،اراکین اسمبلی سے آن لائن تجاویز لینے کافیصلہ کرلیا گیا۔


رواں ماہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے بجٹ تجاویز پیش کرنا تھیں لیکن کورونا وائرس کے باعث اجلاس موخر کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق اب فیصلہ کیا گیا ہےکہ اراکین اسمبلی سے بجٹ تجاویز آن لائن لی جائیں گی، پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹس پر اراکین کو تجاویز دینے کی سہولت دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے بجٹ جون میں پیش کردیاجائے۔

یاد رہے  دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں   کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔
 

مزیدخبریں