سٹی 42: پنجاب حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ انتظام تو نہیں کرسکی لیکن وزرا نے سوال کرنے والوں کو کھری کھری سنانا شروع کردی ہیں،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو وائر ل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کی اس ویڈیو پر خوب تنقید کرتے ہوئے مذمت کررہے ہیں۔وسیم عباسی نامی صارف نے لکھا کہ پڑھی لکھی قیادت ؟؟
پڑھی لکھی قیادت ؟؟ سخت سوال پر پنجاب کی وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد کی صحافی کو دھمکی؟
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 21, 2020
پھر اسی طرح بھونکتے ہو؟ تمھاری جان نکال دوں گی۔
رپورٹر : کرونا کی جان نکالیں pic.twitter.com/uKPnCqf3w5
سخت سوال پر پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تم تو ادھر آئو نا؟ پھر اسی طرح بھونکتے ہو؟ تمھاری جان نکال دوں گی۔ رپورٹر نے جواب دیا کہ کرونا کی جان نکالیں۔وزیر صحت نے کیمرے بند کرنے کہا تو کیمرہ مینوں نے کیمرے بند کرنے سے انکار کردیا۔
صحافی کا یاسمین راشد سے سخت سوال ۔یاسمین راشد نے کہا کہ میں تمھاری جان نکال دوں گی ۔آگے سے بھونکتے ہو ۔کروانا وائرس پر صحت کا محکمہ کام نہیں کر رہا صحافی نے صرف ہی یہ پوچھا تھا ۔@UmarCheema1 @SyedAliHaider13 ۔@AzmaBokhari @AhmadWaleed @AABakar #Covid_19 pic.twitter.com/PFzIumLAh3
— Arif Malik (@arifawan779) March 21, 2020
وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فرعون۔
Firon!!!! https://t.co/31Bwv8QwEy
— Reham Khan (@RehamKhan1) March 21, 2020
جویریہ صدیق نے لکھا کہ کچھ حکومتی مشیروں اور وزیروں کو پی اے ایف فنشنگ سکول میں داخل کرایا جائے جب تک آداب گفتگو نہیں سیکھیں کام پر واپس نہیں آئیں۔
کچھ حکومتی مشیروں اور وزیروں کو پی اے ایف فنشنگ سکول میں داخل کرایا جائے جب تک آداب گفتگو نہیں سیکھیں کام پر واپس نہیں آئیں https://t.co/hP6dVZiZJQ
— Javeria Siddique (@javerias) March 21, 2020
یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔