انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ کا طریقہ کارتبدیل

21 Mar, 2020 | 03:33 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)انجینئرنگ اداروں میں داخلوں کے لئے امتحان کے طریقہ کار میں ترمیم کردی گئی، یو ای ٹی کے تحت انٹری ٹیسٹ آن لائن ہوگا، لاہور سمیت صوبے بھر میں انٹری ٹیسٹ کمپیوٹر پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ورچوئل یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور اور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم طارق نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت اب پنجاب بھر میں یو ای ٹی کامشترکہ انٹری ٹیسٹ کمپیوٹر پر مبنی ہوگا،اس ضمن میں، ورچوئل یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ 2020 میں اپنی جدید ترین کمپیوٹر لیبز فراہم کر کے تعاون کرے گی۔

معاہدے کے نتیجے میں دونوں جامعات نے متعلقہ تکنیکی معلومات کے تبادلے اور تعلیم کے میدان میں مدد فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر ڈاکٹر سید منصور سرور نے کہا کہ یو ای ٹی ہمیشہ سے ہی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی مفاد میں وسائل کے جائز اور معاشی استعمال پر کام کرتی رہی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون یو ای ٹی میں پیشہ ورانہ مہارت کے حصول کے لئے طلبا کی خدمات کے معیار کو بہتر بنائے گا۔

مزیدخبریں