ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے فنکار بھی میدان میں آگئے

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے فنکار بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)کورونا کو شکست دینے کے لئےحکومت کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی میدان میں آگئے،آگاہی مہم شرو ع کردی۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 15 ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے فنکار وں نے آگاہی مہم شروع کردی،فنکاروں کا کہنا ہےکہ ذخیرہ اندوزی نہ کی جائے،ماسک اور سینٹیٹائزر سستے داموں فروخت کیے جائیں،گلوکار ہ حمیرا ارشد، ثناء، فخر عالم اور جواد احمد نے ویڈیو پیغامات میں اپیل کی ہےکہ مشکل حالات میں انسانیت کا مظاہرہ کریں، خدارا ماسک مہنگے نہ کیے جائیں۔
گلوکار و اداکار فخر عالم کا کہنا ہے کہ حکومت غریبوں کےلئے راشن کا اہتمام کرے،عوام کی ہر ممکن مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اداکارہ ثناءکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مہنگے ماسک اور سینیٹائزر بیچنے والوں کےخلاف فوری کریک ڈاؤن کاحکم دیں،گلوکار جواد احمد تو حکومت کے سخت مخالف ہیں،بولے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں واضع پیغام دیا کہ ریاست غریب ہے اور وہ کورونا کے پھیلنے پر کچھ نہیں کر سکتے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے،شہریوں کو چاہیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer