(زاہد چودھری)کورونا کو شکست دینے کے لئےحکومت کی کوششیں جاری ہیں، جامع اور موثر منصوبہ بندی کے تحت مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں، سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر اور او پی ڈی بھی قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 15 ہے،صوبہ بھر میں 96 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہے،میو ہسپتال میں اس وقت 16 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے دس مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی جبکہ 13 کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت کی جانب سے موثراقدامات کئے جارہے ہیں،مشتبہ افراد لے لئے الگ آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں، سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر اور او پی ڈی بھی قائم کردیا گیا،الگ کاؤنٹر اور او پی ڈی میں ڈاکٹرز اور نرسز کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا۔
فوکل پرسن ڈاکٹر احمد ندیم کا کہناتھا کہ کورونا کی علامات والے مریض کاؤنٹر پر رجوع کریں گے،7 بیڈز پر مشتمل ایچ ڈی یو بھی قائم کر دیا گیا،سروسز میں 70 مشتبہ مریض آئے کسی میں تصدیق نہیں ہوئی،اس وقت3 مشتبہ مریض آئسولیشن روم میں موجود ہیں،علاوہ ازیں سروسز کے جی او بی کے کمروں کو آئسولیشن روم میں تبدیل کر دیا گیا۔