ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

42 ہزارپاکستانیوں کی سکریننگ کا فیصلہ

42 ہزارپاکستانیوں کی سکریننگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)شہر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 15 ہے جبکہ صوبہ بھر میں 96 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہے،بیرون ملک سے لوٹنے والے 42 ہزار شہریوں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے نکلنے والے مہلک کورونا وائرس سے186 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے, دنیا بھر میں کل کیسز276665 جن میں 11419 افراد کی اموات ہوچکی ہے،91954 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں،صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹوں کیلئے مزید کٹس منگوائی جارہی ہیں۔

اس وقت شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 15 ہے جبکہ صوبہ بھر میں 96 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہے،میو ہسپتال میں اس وقت 16 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ دس مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی، 13 کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئے گئے ہیں۔

سنگین صورت حال کے پیش نظر حکومت نے بیرون ملک سے لوٹنے والے 42 ہزار شہریوں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مسافروں کے از سر نو طبی معائنے کا ٹاسک سونپا گیا،اتھارٹی نے 42 ہزار سے زائد بیرون ممالک سے آئے مسافروں کا ڈیٹا حاصل کرلیا،سعودی عرب ،ایران ، چین ،یورپی ممالک سے آئے شہریوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
اتھارٹی مسافروں سے متعلق رپورٹس این ڈی ایم اے کو ارسال کرے گی، ٹیسٹ منفی آنے پر 3 دن تک فالو اپ کیا جائے گا،مثبت ٹیسٹ پر مسافروں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں منتقل کیا جائے گا،مشتبہ مسافروں کے اہل خانہ اور ملاقاتیں کرنے والوں کے ٹیسٹ ہوں گے،بیرون ممالک سے آئے مسافر 36 اضلاع میں موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہناتھا کہ محکمہ صحت سے کو آرڈ ینیشن کے لئےعبدالخالق سعید ،ماجد زمان فوکل پرسن مقرر ہیں،مسافروں ،اہلخانہ کو ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کا پابند بنایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer