ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس،پاکستان ریلوے نے مزید 22ٹرینیں بند کردیں

کورونا وائرس،پاکستان ریلوے نے مزید 22ٹرینیں بند کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ریلوے نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کے تحت مزید  11 روٹس پر ٹرینیں بند کردی ہیں۔

  پاکستان ریلوے  کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ موہن جوداڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کو رونا وائرس کے خدشے پر بندکیا جارہا ہے۔ 

خیال رہےکہ اس سے قبل وزیر ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34بند جب کہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔

34 ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں،شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کے 20فیصد مسافر کم ہوگئے۔  34 ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں،ؒ عوام غیرضروری سفرسے اجتناب کرے،وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ریلوے کی پنشن اپنے ذمے لے،
ریلوے کو سبسڈی دینےکے بجائےریلوے ملازمین کی پنشن حکومت ادا کرے،کسی ملازم کونہیں نکالا جارہا ہے،کورونا وائرس کے باعث 34 ٹرینیں معطل کی گئی ہیں،لاک ڈاؤن کا اختیارمیرا نہیں وزیراعظم کا ہے،15 رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے،حالات بہترہونے پرمعطل ٹرینیں بحال کی جائیں گی۔

خیال رہے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کورونا کے باعث ضرورت پڑی تو لاک ڈاؤن کریں گے، لاک ڈاؤن کیا تو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہوں گے، ملک میں ابھی ایسی صورتِحال نہیں کہ لوگ ذخیرہ اندوزی شروع کردیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔


 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer