ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ملتان روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)شہر میں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، ملتان روڈ پر موہلنوال کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں،ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔

صوبہ پنجاب کی سڑکوں پر روزانہ اوسطاً 700 ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ، جن میں ہر روز اوسطاً آٹھ لوگ جاں بحق ہوجاتے ہیں، ملتان روڈ پر موہلنوال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل، بس اور ٹرک کے تصادم سے ہوا جس سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی، ورثا سے رابط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer