ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا

حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج فراہم کرنے اور اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو نہ تو بیل آؤٹ پیکج ملا اور نہ ہی اشیا ضروریہ لیکن حکومت نے بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، چائے، مشروبات سمیت روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں 4 روپےسے 155 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی فراہمی کی بجائے قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرے۔

ایک طرف تو حکومت رمضان پیکج کے لئے دو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کو تیار ہے تو دوسری طرف اشیا کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ کیا جا رہا ہے جس پر یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شہری بھی پریشان ہیں۔