جعلی پولیس مقابلہ، شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی

21 Mar, 2019 | 05:23 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ایماء پر سبزہ زار میں پانچ افراد کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی بریت کیخلاف اپیل خارج کردی۔

جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں بنچ نے خورشید خانم کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ایماء پر 2007 میں سبزہ زار میں پولیس مقابلہ کیا گیا۔ 2008 میں نوید وغیرہ 5 افراد کو ہلاک کرنے پر شہباز شریف سمیت سولہ پولیس ملازمین کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے 2012 میں دیگر مدعیوں کے منحرف پر شہباز شریف سمیت دیگر 16 ملزمان کو بری کردیا۔

درخواستگزار خاتون نے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سرفراز احمد کھٹانہ پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے بھی مدعیہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جعلی مقابلہ کرکے نوید سمیت 5 افراد کو ہلاک کیا۔ سرکاری وکیل نے بھی عدالت سے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

مزیدخبریں