ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی غربت مکاؤ سکیم، 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار

وزیراعظم کی غربت مکاؤ سکیم، 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعظم کی غربت مکاؤسکیم کیلئے مرغی پال سکیم کا حتمی منصوبہ تیار کرلیاگیا ،20 لاکھ مرغے اور مرغیاں شہریوں کو مناسب قیمت پر دیئے جائیں گے ، شہری انڈے فروخت کرکے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے احکامات پر نئے مالی سال کیلئے مرغی پال سکیم میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا ۔محکمہ لائیوسٹاک کےپلان کے مطابق حکومت نے نئے مالی سال کیلئے پلاننگ مکمل کرلی ، 2024 تک وزیر اعظم مرغی پال سکیم میں20 لاکھ مرغیاں تقسیم ہوں گی جس میں سالانہ 3 لاکھ 75 ہزار مرغیاں اور مرغے شہریوں کو مناسب اور سبسڈی کے تحت دیئے جائیں گے جبکہ 32ہزار افراد کو مرغی پالنے کا طریقہ کار بھی سکھایا جاے گا ۔

محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق حکومت پنجاب مرغی پال سکیم پر 70 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer