گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول انتظامیہ نے طلبا کو مزدور بنا دیا

21 Mar, 2019 | 10:57 AM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں ہفتہ صفائی مہم منانے کا انوکھا انداز، سکول انتظامیہ نے بچوں کو مزدور بنا دیا، سکول کی صفائی کروائی اور گٹر سے اینٹیں بھی نکلوائیں۔

صفائی مہم گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طلبا کے گلے پڑ گئی، طلبا گھر سے نکلے تعلیم حاصل کرنے اور سکول انتظامیہ نے مزدور بنا دیا، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ انتظامیہ نے صفائی مہم کا کام بھی بچوں سے لیا، بچوں سے گٹر سے اینٹیں نکوالنے پر والدین نے تحفظات کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ گٹر سے زہریلے کیڑے بھی بچوں کو کاٹ سکتے تھے جبکہ اینٹیں اُٹھانے سے ان کے کپڑے خراب ہوتے ہیں۔

والدین کا کہنا تھا کہ طلبا کے بجائے خاکروب سے صفائی ستھرائی کا کام لیا جانے چاہیئے جبکہ سکول انتطامیہ بچوں کو پڑھائی کے بجائے کام میں مصروف رکھتی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سکول میں طلبا سے غیر نصابی کام لینے کی کسی کو اجازت نہیں، بچوں سے مزدوری کرانے کے معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

مزیدخبریں