کنگ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے لاہور آمد

21 Mar, 2018 | 07:27 PM

رانا جبران
کنگ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے لاہور آمد
کنگ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے لاہور آمد

 سٹی(42) پاکستان سپر لیگ کا بڑا مقابلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں سجنے کو تیار، جس میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد شرکت کیلے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں ۔ لیکن سبھی کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم انڈسٹر کے کنگ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ 

یہ اصل والے شاہ رخ خان یا عامر خان نہیں ہیں ، بلکہ ان کے چاہنے والے ہیں ۔

شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے نوجوان نے کہا کہ ویسے تو سبھی ٹیمیں میری اپنی ہی ہیں، لیکن میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں خود بھی خان ہوں اور پشاور کی ٹیم خیبر پختونخوا سے ہے ۔  جہاں سبھی خان رہتے ہیں لہٰذا میرا پشاور زلمی کو سپورٹ کرنا بنتا ہے۔

دوسری جانب  پی کے بھی  ہیلمٹ پہن کر قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔   ڈمی شاہ رخ نے بتایا کہ ہم کو یہاں بہت مزہ آ رہا ہے۔ اور امید ہے کہ ایک اچھا  کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

سٹی 42نیوز ٹیم نے سوال کیا کہ اس گولہ پر آپ اپنی ٹیم بھی لانے کا سوچ رہے ہیں تو پی کے نے جواب دیا کہ ہاں اگلے پی ایس ایل میں ہم اپنے گولہ کی ٹیم لے کر شامل ہو گا۔

شارخ خان اور پی کے کرداروں سے میچ دیکھنے والے بھی خوب لطف اندور ہوگئے۔  کراچی کنگز کے چاہنے والوں کی اپنی خوشی ہوگی اور  پشاور زلمی کا رنگ کچھ اور۔ لیکن سبھی کے چہرے کھلے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

 یہ بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں