پی ایس ایل تھری میں شکست کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ معین خان نے بتا دیا

21 Mar, 2018 | 12:28 PM

(سٹی42)لاہوریئے کرکٹ بخار میں مبتلا، پی ایس ایل کا دوسرا پلے آف میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، آج کی فاتح ٹیم کراچی کی مہمان بنے گی اور سپر لیگ کا فائنل کھیلے گی۔

پی ایس ایل تھری کے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ معین خان نے  پی ایس ایل پلے آف میچ میں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی وعدہ خلافی بھی شکست کی بڑی وجہ ہے لیکن مجموعی طور پر ان کی ٹیم لیگ میں اچھا کھیلی۔

معین خان نے کہا کہ پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کے مستقبل کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر نہ کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں