(جنید ریاض)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کے ٹیچر شاہد طفیل نے ڈنڈے مار مار کر ساتویں جماعت کے طالبعلم حمیر بلوچ کے ہاتھ کی انگلی توڑ دی۔ ڈی ای او ایجوکیشن ملک احسان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے استاد کو معطل کر دیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت نے نیب کے آگے سر تسلیم خم کر دیا
تفصیلات کے مطابق جھوٹی شکایت پر ٹیچر شاہد طفیل بلوچ نے طالبعلم حمیر بلوچ ن کو ہاتھ پاؤں باندھ کرمارا ۔ جس سے اسکے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔ واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول نمبر2 ریٹی گن روڈ میں ٹیچر صغریٰ نے طالبعلم پر گاڑی چڑھا دی۔ جس کے باعث زین ادریس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ طالب علم کے والد محمد ادریس کے مطابق ٹیچر صغریٰ نے جان بوجھ کر گاڑی چڑھا ئی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی پابندی ختم کردی
محمد ادریس نے مطالبہ کیاکہ ٹیچر کو سکول سے فی الفور فارغ کیا جائے۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبعلم کو میو ہسپتال بروقت منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسکی ٹانگ پر پلستر کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو بھی نیب کا بلاوا آ گیا
سکول انتظامیہ کے مطابق صغریٰ کو سکول کی حدود میں گاڑی چلانے سے کئی بارمنع کیا تھا مگر وہ باز نہیں آئی۔