اسرار خان : محرم الحرام کی آمد سے قبل لاہور پولیس نے تیاری شروع کردیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے رات گئے بھاٹی گیٹ کا دورہ کیا، 02 محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔ اے ایس پی نولکھا،ایس ایچ او بھاٹی گیٹ،لوہاری گیٹ و دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہ دربارِ حسین کے متولیوں سے ملاقات کی، اور 02 محرم کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس عزاء داروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے، ملاقات کا مقصد محرم سے متعلق معاملات کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے افسران کو سکیورٹی بارے ضروری ہدایات دی گئیں، کہنا تھاکہ محر م الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دینی ہے۔ محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کومنتظمین مجالس وجلوس سے میٹنگز کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے روٹ میں آنے والی بلند عمارات پر سنائپرز تعینات کئے جائیں، سادہ لباس میں بھی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، جلوسوں کے روٹ میں آنے والی تجاوزات کو ختم کروایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پیچ ورک، لائٹنگ کے انتظامات مکمل کئے جائیں ۔