ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سپر ایٹ راؤنڈ ؛ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی

South Africa vs England, City42, ICC World Cup,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8  راؤنڈ  میں ساؤتھ افریقہ نے دفاعی چیمپئین انگلینْڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کے کیپٹن جوز بٹلر کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں  163 رنز بنائے۔  ساؤتھ افریقین باؤلرز  کیگیسو ربادا اور  کیشو مہاراج  نے انگلینڈ کو  چھوٹے ہدف کے تعاقب  کی ابتدا میں ہی مشکلات سے دوچار کر دیا۔ ربادا نے دوسرے اوور میں فل سالٹ کو آؤٹ کر دیا۔ سالٹ نے  8 گیندوں سے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے  11  رنز بنائے تھے۔  جوز بٹلر اور جونی بیرسٹو نے  اس وکٹ کے نقصان کے بعد احتیاط سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو ساتوین اوور میں بیرسٹو کیشو مہاراج کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ نویں اوور میں کیشو مہاراج نے بٹلر کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ 

 انگلینڈ کو 8 رنز فی اوور سے کھیلنا تھا لیکن 10 اورز میں انگلینڈ کی ٹیم تین بڑے بیٹس سے محروم ہونے کے بعد  60 رنز بنا پائی۔معین علی کے 11 ویں اوور میں آؤٹ ہونے سے رن ریٹ مزید گر گیا ،انہوں نے انگلینڈ کے مجموعے میں 9 رنز کا اضافہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 81 رنز بنا سکی ۔

164 کا ہدف حاصل کرنے کے لئے  اسے باقی ماندہ 42  گیندوں سے  83 رنز بنانا تھے۔ انگلینڈ کے لیام لیونگ سٹون اور ہیری بروک نے عمدہ سٹروکس کھیل کر  انگلینڈ کو مشکل سے نکال لیا۔15 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کو   30 گیندوں  سے  59 رنز بنانا تھے۔  17 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کو   18 گیندوں سے  26 رنز بنانا  تھے۔  ، تب تک انگلینڈ کی جیت یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن 18 اوور کی دوسری گیند پر ربادا نے  لیونگ سٹون کو کیچ آؤٹ کر کے کھیل کا پانسہ ایک بار پھر پلٹ دیا۔ بعد میں سیم کورن نے چوکا مار کر کھیل کو سنبھالا۔ آخری  8 گیندوں سے انگلینڈ کو  17  رنز بنانا تھے،  ہینرچ نورٹج کے آخری اوور میں ہیری بروک  بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کورن  10 اور جوفرا آڑچر 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 

ساؤتھ افریقہ کی باؤلنگ 

کیگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے دو دو وکٹیں لیں، اینریچ نورتج اوراوٹنیل بارٹمین نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس

سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔  انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ سپر 8  راؤنڈ میں اپنا اپنا  دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچوں میں کامیابی ملی تھی۔


ساؤتھ افریقہ کی اننگز 

ساؤتھ افریقہ نے  20 اوورز میں6  وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں سے 65  رنز بنائے اور   ڈیوڈ ملر نے  28 گیندوں سے  43 رنز بنائے۔  ریزا ہینڈرکس  19 اور ٹرسٹن سٹبس  12 رنز بنا پائے۔ کلاسن 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹبز 12 اور مہاراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی باؤلنگ

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔