فلپائن کے یوم آزادی پر لاہور میں رنگا رنگ سفارتی اور ثقافتی تقریب

21 Jun, 2024 | 10:02 PM

ملک اشرف : فلپائن کے  آزادی کے قومی دن کی مناسبت سے فلپائن کے پنجاب میں اعزازی قونصلر فہدل شیخ نے تقریب کا اہتمام کیا جس  میں فلپائن کے ایمبیسیڈر ماریہ اگنیس ایم سروینتس   نے خصوصی شرکت کی.

 آڈیٹوریم آف علی انسٹیوٹ آف ایجوکیشن ، فیروز پور روڈ پر  ہونے والی تقریب میں مالٹا ، ایڈونیشا ، ، ویانا پرتگال ، کوسوگو اور سری لنکا کے قونصلرز نےبھی شرکت کی ، اخوت فاؤنڈیشن کے  سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب  بھی شریک ہوئے ،


پاکستان اور فلپائنیز  کے فنکاروں نے اپنے اپنے ملکوں کے ملکی نغمے گائے ،فلپائینز نے ثقافت کے حوالے سے مختلف ڈانس بھی پیش کئے۔

 

فلپائن کی خاتون ایمبیسیڈر  ماریہ اگنیس ایم سروینتس نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

فلپائن کے پنجاب میں اعزازی قونصلر  فہدل شیخ نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات  اور ایکسپورٹ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

اخوات فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فلپائن اور  پاکستان کی زمین  کو خوش  اخلاق سے جانا جاتا ہے 

فلپائن کی ایمبیسیڈر نے پنجاب کے اعزازی قونصلر فہدل شیخ کے ہمراہ اہم خدمات کے عوض شرکاء میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئےتقریب میں  پنجاب میں رہائش پذیر  فلپائنی مر و خواتین کی  کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تصاویر: یعقوب عزیز 

مزیدخبریں