صدر مملکت کی ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت، شہدا کو خراج عقیدت

21 Jun, 2024 | 09:05 PM

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔ 

صدر مملکت نے ضلع کرم میں بم حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز  کے کردار کی تعریف کی ۔ 

صدر مملکت نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا، کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ 

صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،اور صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا ۔ 

واضح رہے کہ ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، بارودی سرنگ دھماکے میں مادر وطن کے 5سپوت شہید ہو گئے۔ 

مزیدخبریں